امریکی حملوں میں ایران کی مکران ساحل پر چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ ہو گیا۔ ایرانی اعلامیہ کے مطابق امریکا نے 3 میزائل داغ کر مکمل طور پر سویلین ڈھانچے کو تباہ کیا یہ حملے ماہی گیروں کے روزگار اور سویلین بحری جہازرانی کی سلامتی پر گھناؤنا وار ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اہم انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے مغرب کے دوہرے معیار کو بےنقاب کرتے ہیں واشنگٹن کی جانب سےخودساختہ عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ امریکا کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments