National

جھارکھنڈ میں اب تک کے رجحانات میں جے ایم ایم اتحاد کو اکثریت

جھارکھنڈ میں اب تک کے رجحانات میں جے ایم ایم اتحاد کو اکثریت

رانچی، 23 نومبر:جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے رجحانات کے مطابق یہ یقینی ہے کہ ہیمنت سورین کی جے ایم ایم دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ 81 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی کے دوران رجحانات کے مطابق جے ایم ایم اتحاد کو 52 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ یہ تعداد 41 کی اکثریت سے 13 نشستیں زیادہ ہے۔ بی جے پی اتحاد 29 سیٹوں پر آگے ہے۔ دیگر 1 سیٹ پر آگے ہیں۔ ریاست کی 81 سیٹوں پر 13 اور 20 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی، 68 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں جے ایم ایم نے 30، کانگریس نے 16 اور آر جے ڈی نے ایک سیٹ جیتی تھی۔ تینوں جماعتوں کا اتحاد تھا۔ پھر جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین وزیر اعلیٰ بنے۔ بی جے پی کو 25 سیٹیں ملی تھیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments