بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان 14 سال بعد اسکرین پر دوبارہ اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فردین خان ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ اداکار کی اسکرین پر واپسی کی خبر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس انڈیا‘نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کرکے دی ہے۔ اس پوسٹر کے مطابق فردین خان ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ولی محمد کا کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں آزادی سے پہلے ہندوستان میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز میں تقسیمِ ہند سے قبل 1940ء کے دور میں درباریوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات کی کہانی کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فردین خان کے علاوہ اس ویب سیریز کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کو 1 مئی سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فردین خان کو آخری بار اسکرین پر فلم’دولہا مل گیا‘میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب