روس اور یوکرین کے درمیان جاری مہلک حملوں میں اتوار کے روز 4 ہندستانی شہریوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز ’ایم وی گولڈن لیو‘ پر یہ حملہ ہوا۔ جہاز پر اس وقت عملے کے 17 اراکین سوار تھے، جن میں 5 ہندوستانی شہری تھے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ ’’19 جولائی، اتوار کی شام اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہوتے وقت تجارتی جہاز ایم وی گولڈن لیو پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے وقت جہاز پر عملے کے 17 اراکین موجود تھے، جن میں 5 ہندوستانی شہری بھی شامل تھے۔‘‘ وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ ’’اس حملے میں 4 ہندوستانی شہریوں کی افسوسناک موت ہو گئی ہے، جبکہ ایک ہندوستانی شہری کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔‘‘ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ یوکرین میں ہمارا مشن صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد تک ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہندوستانی شہری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا، عملے کے بے قصور اراکین کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا یا سمندری راستوں اور تجارت کی آزادی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنا انتہائی قابل مذمت ہے اور ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔ ADVERTISEMENT روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ روسی ایئر ڈیفنس سسٹم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 774 یوکرینی فکسڈ ونگ ڈرون اور 13 گائیڈڈ ہوائی بموں کو مار گرایا ہے۔ وزارت نے کہا کہ روسی فوج نے پوری رات یوکرین کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور ہوائی حملے کیے۔ وزارت نے بتایا کہ ان حملوں میں اوڈیسا بندرگاہ کے اس بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جس کا استعمال ایندھن اور لبریکینٹ اتارنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یوکرینی فوج کو مدد پہنچانے والے ایندھن کے اسٹوریج سنٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کے اوڈیسا علاقے میں چورنومورسک بندرگاہ پر گولا بارود اتارنے والے ایک کنٹینر جہاز پر بھی حملہ کیا گیا۔ روسی فوج نے بحیرہ اسود میں اسنیک آئی لینڈ کے پاس ایک ڈرائی کارگو جہاز کو بھی نشانہ بنایا، جو یوکرینی فوج کے لیے سامان لے جا رہا تھا۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments