Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

یمنا ایکسپریس وے پر چلتی بس میں لگی آگ، جھلس کر 9 مسافروں کی موت

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

یمنا ایکسپریس وے پر چلتی بس میں لگی آگ، جھلس کر 9 مسافروں کی موت
یمنا ایکسپریس وے پر چلتی بس میں لگی آگ، جھلس کر 9 مسافروں کی موت — September 24, 2026
دہلی-این سی آر سے متصل گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر گزشتہ شب ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نوئیڈا سے تقریباً 35 مسافروں کو لے کر آگرہ کی طرف جا رہی ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر سلیپر اے سی بس میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔ اس دردناک حادثہ میں 9 مسافروں کی زندہ جلنے اور دم گھٹنے سے موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حادثہ یمنا ایکسپریس وے پر گریٹر نوئیڈا سے آگرہ کی طرف جاتے وقت دیانت پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس جب دیانت پور گاؤں کے قریب پہنچی تو اچانک اس میں سے دھواں اور اونچی لپٹیں اٹھنے لگیں۔ آگ لگنے کا پتہ چلتے ہی ڈرائیور نے سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو ایکسپریس وے کے کنارے کھڑا کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس آگ کے گولے میں تبدیل ہو گئی۔ جب تک اندر موجود مسافر کچھ سمجھ پاتے، پوری بس میں کالا دھواں بھر گیا اور چیخ و پکار مچ گئی۔

حادثہ میں بال بال بچی ایک خاتون مسافر رنکی راجپوت نے واقعہ کے خوفناک منظر کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں سو رہی تھی، تبھی کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ جب آنکھ کھلی تو چاروں طرف دھواں ہی دھواں تھا اور بھگدڑ مچی ہوئی تھی۔ میں نے اپنا کوئی سامان یا جوتے تک نہیں اٹھائے، بس فون ہاتھ میں لیا اور باہر کی طرف بھاگی۔‘‘ اس کا کہنا ہے کہ ’’بس میں اتنا دھواں تھا کہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ لوگ اندر ہی دم گھٹنے سے تڑپ رہے تھے۔ پیچھے کئی لوگ پھنسے رہ گئے جو باہر نہیں نکل سکے۔‘‘

اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی یمنا ایکسپریس وے کے پرائیویٹ حفاظتی اہلکار، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور بچاؤ دستے نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا اور جھلسے ہوئے مسافروں کو فوراً قریبی اسپتال پہنچایا۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔

دہلی-این سی آر سے متصل گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر گزشتہ شب ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نوئیڈا سے تقریباً 35 مسافروں کو لے کر آگ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn