Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

چارمینار سے پلستر کا حصہ گر گیا، تاریخی عمارت کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھنے لگے

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

چارمینار سے پلستر کا حصہ گر گیا، تاریخی عمارت کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھنے لگے
چارمینار سے پلستر کا حصہ گر گیا، تاریخی عمارت کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھنے لگے — September 24, 2026
چارمینار سے پلستر کا حصہ گر گیا، تاریخی عمارت کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھنے لگے
واقعہ کے بعد مقامی افراد اور سیاحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے آثار قدیمہ کے محکمہ کی جانب سے تاریخی عمارت کی دیکھ بھال کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ چارمینار ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا اہم مرکز ہے، اس لیے اس کی باقاعدہ نگرانی اور مرمت ضروری ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ماضی میں بھی چارمینار سے پلستر یا عمارت کے بعض حصے گرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ ایک مرتبہ پلستر مکہ مسجد کی سمت گرا تھا، جبکہ ایک اور موقع پر بھگیا لکشمی مندر کی جانب پلستر گرنے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

تازہ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ چارمینار کی عمارت کا مکمل معائنہ کیا جائے اور مرمتی کام کے دوران سیاحوں اور اطراف میں موجود افراد کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔

چارمینار حیدرآباد کی عالمی سطح پر معروف تاریخی علامت ہے اور یہاں روزانہ بڑی تعداد میں سیاح پہنچتے ہیں۔ ایسے میں تاریخی عمارت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔شہر دریافت کریں

چارمینار سے پلستر کا حصہ گر گیا، تاریخی عمارت کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھنے لگے واقعہ کے بعد مقامی افراد اور سیاحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے آثار قدیمہ کے محکمہ کی جان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn