Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ٹرائی سیریز میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ٹرائی سیریز میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی
ٹرائی سیریز میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی — October 30, 2026
ٹرائی سیریز کے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 387 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 45.1 اوورز میں 331 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاون کی 118 رنز کی اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔

کپتان کوشل مینڈس نے 71 گیندوں پر 89 رنز بنائے، اوشکا فرنینڈو 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے کیریئر بیسٹ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں کا 386 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا، اوپنر بین ڈکٹ نے 167 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بیٹن نے 74، ہیری بروک نے 44، جارڈ کاکس نے 43، ول جیکس نے 30 جبکہ سیم کرن نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو نے 2 جبکہ دلشن مدھوشنکا، ایشان ملنگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

ٹرائی سیریز کے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn