Entertainment

دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹے کی پیدائش سے متعلق جعلی خبریں وائرل

دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹے کی پیدائش سے متعلق جعلی خبریں وائرل

بالی ووڈ انڈسٹری کے ’پاور کپل‘ ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے یہاں بیٹے کی پیدائش سے متعلق جعلی خبریں بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں۔ ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ کی جانب سے دیپیکا اور رنویر کے یہاں بیٹے کی پیدائش اور اسپتال سے وائرل ہونے والی تصویر کی تردید کی گئی ہے۔ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے یہاں بیٹے کی پیدائش اور اس جوڑی کی اسپتال سے سامنے آنے والی مبینہ تصویر جعلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون حاملہ ضرور ہیں مگر اِن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ستمبر 2024 یعنی کے آئندہ ماہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ آج کل اپنے حمل کو خوب انجوائے کر رہی ہیں اور اِن کے شوہر رنویر سنگھ اہلیہ کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب اس جوڑی کے کروڑوں مداحوں کو ان کے ہاں سے خوشخبری آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں جو اس جوڑی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کر رہی ہیں۔ ’ٹائمز ناؤ‘ کےمطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے یہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے قبل اپنے سارے پروجیکٹس اور پیشہ ورانہ معاملات نمٹانا چاہ رہی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کا ارادہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ جَلد ہی دوبارہ کام شروع نہیں کریں گی، وہ اپنے بچے کے ساتھ وقت گزاریں گی اور اپنے بچے کے لیے کوئی نینی نہیں رکھیں گی۔ ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق دیپیکا نے ’دی وائٹ لوٹس‘ کے تیسرے سیزن کو بھی اسی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ اپنا وقت اپنے بچے کی پرورش پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments