دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے غزہ میں 50 ہزار افراد کے لیے خیمے بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات متاثرہ فلسطینی خاندانوں کو خیمے فراہم کرے گا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ خیمے اماراتی امدادی مشن برائے غزہ کے تحت تقسیم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے باہر 1 لاکھ 50 ہزار خیمے داخلے کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں پناہ گاہوں اور سردی سے بچاؤ کے ضروری سامان کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی رسائی پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں کیوں کہ بے گھر فلسطینیوں کو خیموں اور سردی سے بچاؤ کے سامان کی ضرورت ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔...
Source: Admin