دنیا کے 20 سب سے آلودہ شہروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔ اس فہرست میں اکیلے ہندستان کے 13 شہر شامل ہیں۔ ان میں بھی سب سے زیادہ آلودہ شہر میگھالیہ کا برنی ہاٹ ہے۔ آئی کیو ایئر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دہلی دنیا کی سب سے آلودہ راجدھانی بنی ہوئی ہے۔ وہیں ملکوں کے لحاظ سے بات کریں تو ہندوستان دنیا کا 5واں سب سے آلودہ ملک ہے۔ یہ اعداد و شمار سال 2024 کو لے کر جاری کیا گیا ہے جبکہ 2023 میں ہندستان تیسرے مقام پر تھا۔ اس طرح آلودگی کے معاملے میں معمولی سدھار آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندستان میں پی ایم 2.5 پارٹیکلس کی کثافت میں 7 فیصد تک کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ وہیں ٹاپ-10 شہروں کی بات کریں تو اکیلے 6 ہندوستان میں ہی ہیں۔ ہندستان کے جن 13 شہروں کو سب سے آلودہ مانا گیا ہے ان میں پنجاب سے لے کر میگھالیہ تک کے شہر ہیں۔ اس فہرست میں برنی ہاٹ پہلے نمبر پر ہے تو وہیں دہلی دوسرے مقام پر۔ اس کے علاوہ پنجاب کا ملّان پور تیسرے مقام پر ہے۔ چوتھے پر فرید آباد ہے۔ پھر غازی آباد کے لونی، نئی دہلی، گرو گرام، گنگا نگر، گریٹر نوئیڈا، بھیواڑی، مظفر نگر، ہنومان گڑھ اور نوئیڈا کا نمبر آتا ہے۔ کُل ملا کر ہندوستان کے 35 فیصد شہر ایسے ہیں جہاں پی ایم 2.5 کا لیول ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تیار فہرست سے 10 گنا زیادہ ہے۔ عالمی صحت تنظیم کی لمٹ 5 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر کی ہے۔ ADVERTISEMENT رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں فضائی آلودگی لگاتار تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور یہ ایک بڑا صحت خطرہ بھی ہے۔ اس سے ہندوستان کے لوگوں کی زندگی کی عمر میں اوسطاً 5.2 سال کی کمی آ رہی ہے۔ لینسیٹ ہیلتھ اسٹڈی کے مطابق 2009 سے 2019 تک ہونے والی 15 لاکھ اموات ایسی تھیں جن کی ایک وجہ ان کا پی ایم 2.5 آلودگی کے زیادہ رابطے میں رہنا تھا۔ پی ایم 2.5 کا مطلب ہوا میں پھیلے ان آلودگی والے ذرات سے ہوتا ہے جو پھیپھڑوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اس سے سانس کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کئی مرتبہ دل کے امراض ہوتے ہیں اور کینسر تک کی وجہ بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں، صنعتی اخراج اور فصلوں اور لکڑیوں کو جلانا فضائی آلودگی کے اہم عوامل ہیں۔
Source: social media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا