Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

نیپال میں تباہ کن سیلاب دل دہلا دینے والی صورتحال، لوگ مدد کیلئے آگے آئیں، منیشا کوئرالا

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ROHINGYA AUR ILLEGAL ENTRY PAR SAKHT ACTION KI TAIYARI? DILIP GHOSH KA BAYAN

نیپال میں تباہ کن سیلاب دل دہلا دینے والی صورتحال، لوگ مدد کیلئے آگے آئیں، منیشا کوئرالا
نیپال میں تباہ کن سیلاب دل دہلا دینے والی صورتحال، لوگ مدد کیلئے آگے آئیں، منیشا کوئرالا — August 28, 2026
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

کھٹمنڈو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیشا نے کہا کہ نیپال میں آنے والے شدید سیلاب کی تباہی نے انہیں صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

سانحے پر افسوس کرتے ہوئے انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اچانک تباہی نے انہیں کئی سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کی یاد دلا دی۔ یہ قدرتی آفت حالیہ برسوں میں نیپال میں آنے والی مہلک ترین آفات میں سے ایک بن چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ انسانی مصائب کی شدت کو سمجھنا انتہائی مشکل ہے۔ میری پہلی سوچ ان تمام افراد کے لیے ہے جو اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں ہم سب کو ان کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ سرحدوں سے بالاتر ہو کر، انسان سے انسان کے تعلق کی بنیاد پر، اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو تکلیف میں دیکھنا واقعی ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہے۔

منیشا نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی تصاویر، خبریں اور کہانیاں ایسی ہیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کبھی اس طرح کے سیلاب یا قدرت کے اس قدر شدید غضب کا سامنا کیا ہوگا۔ ہم سب کو دعا کرنی چاہیے اور آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ منیشا کا تعلق نیپال سے ہے اور وہ وہیں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے دادا بشویشور پرساد کوئرالا نیپال کے پہلے منتخب وزیرِ اعظم تھے۔

دریں اثنا، بالی ووڈ کی کئی دیگر شخصیات جن میں انوپم کھیر، سنیل شیٹی، سونو سود، سنجے دت اور دیگر نے بھی نیپال میں ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سونو سود نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، نیپال آپ اکیلے نہیں، ہم خوراک، شیلٹر اور آپ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے آ رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn