آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایج لگنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
ڈارون میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلادیش کی شاندار بولنگ کی بدولت صرف 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیش نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 102 رنز درکار ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ایک موقع پر وہ کیچ آؤٹ ہوئے لیکن ٹیکنالوجی کی وجہ سے وہ خوش قسمت رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسمتھ 7 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب بولر نے کیچ کی اپیل کی لیکن امپائر کمار دھرما سینا نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا، بنگلادیش نے امپائر کے فیصلے کے بعد ریویو لیا تاہم اسنیکو ٹیکنالوجی میں واضح دکھائی دیا کہ ایج نہیں لگا ہے اس طرح وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافی نے اسٹیو اسمتھ سے سوال کیا کہ کیا ایج لگی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں، مجھے ایسا لگتا ہے۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں میں خوش قسمت رہا، کبھی کبھی قسمت آپ پر مہربان ہوجاتی ہے، ٹیکنالوجی نے آج مجھے بچا لیا۔
ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اچھی ہے شاید ایج نہ لگی ہو لیکن میں نے کچھ ایسا محسوس ضرور کیا تھا، اگر امپائر آؤٹ دیتے تو میں چلا جاتا۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments