Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

⚠️ انصاف مانگنے کی سزا؟ نالسار کے طلبا نے چیف جسٹس کی مخالفت کی تو بی سی آئی نے روکی وکالت!

⚠️ انصاف مانگنے کی سزا؟ نالسار کے طلبا نے چیف جسٹس کی مخالفت کی تو بی سی آئی نے روکی وکالت!

حیدرآباد / نئی دہلی:

بار کونسل آف انڈیا نے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (نالسار)، حیدرآباد سے سال 2026ء میں ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبا کی بطور ایڈووکیٹ اینرولمنٹ (رجسٹریشن) پر اگلے احکامات تک عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ بی سی آئی کی جانب سے یہ اقدام یونیورسٹی کے سالانہ اجلاسِ تقسیمِ اسناد (کنووکیشن) میں بھارت کے چیف جسٹس سوریا کانت کو بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیے جانے کی مخالفت اور طلبا کے شدید اعتراضات کے بعد سامنے آیا ہے۔

جمعرات کے روز جاری کیے گئے اپنے رسمی حکم نامے میں بار کونسل آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ نالسار یونیورسٹی سے سال 2026ء میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے کسی بھی طالب علم کو فی الحال کسی بھی اسٹیٹ بار کونسل میں بطور وکیل درج نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد اس سال پاس آؤٹ ہونے والے سینکڑوں طلبا کے پیشہ ورانہ مستقبل اور وکالت کے شعبے سے وابستہ ہونے کے امکانات پر عارضی طور پر گہرے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

بار کونسل آف انڈیا نے اس پورے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے نالسار کے وائس چانسلر سے فوری اور تفصیل رپورٹ طلب کی ہے۔ بی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ وی پی شرما نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ادارے میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بعد لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار کونسل نے فی الوقت صرف یونیورسٹی انتظامیہ سے رپورٹ مانگی ہے اور اگر تحقیقات کے دوران طلبا کی طرف سے کسی قسم کی بدتمیزی یا غیر اخلاقی رویے کا ثبوت نہیں ملتا، تو وکالت کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص یا طالب علم بار کونسل کے اس فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا ہے، تو وہ اس کے لیے مکمل طور پر آزاد ہے۔

اس تنازع کی شروعات اس وقت ہوئی جب نالسار کے بیچ 2026ء کے 450 سے زائد طلبا نے ایک مشترکہ درخواست پر دستخط کر کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ کو ارسال کی۔ اس نمائندہ خط کے ذریعے طلبا نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی کہ چیف جسٹس سوریا کانت کو کنووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرنے کی خبروں پر دوبارہ غور کیا جائے۔

طلبا نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ ابھی تک تقریب کی حتمی تاریخ اور مہمانِ خصوصی کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن وہ انتظامیہ کے حتمی فیصلے سے قبل اپنے شدید تحفظات ریکارڈ پر لانا ضروری سمجھتے ہیں۔

جنتر منتر مظاہرے اور عدالتی تبصرے احتجاج کی وجہ بنے
طلبا نے اپنی درخواست میں چیف جسٹس سوریا کانت کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ سماعت کا حوالہ دیا ہے، جو 20 جولائی 2026ء کو دہلی کے جنتر منتر سے پارلیمنٹ مارچ کے دوران مظاہرین پر پولیس کے مبینہ تشدد سے متعلق تھی۔

طلبا کے مطابق، 23 جولائی کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پولیس کے مبینہ تشدد پر مبنی ویڈیو ثبوت دیکھنے سے یہ کہتے ہوئے صاف انکار کر دیا تھا کہ عدالت کے پاس یہ سب دیکھنے کا وقت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، طلبا نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ چیف جسٹس نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر غیر مناسب تبصرے کیے اور ان کا موازنہ کاکروچ سے کیا، جو ایک قانونی درسگاہ کے طلبا کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر طلبا نے اپنے کنووکیشن میں ان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت پر سخت اعتراض جتایا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn