جاپان کے شہر نِشِن میں پیر کو بارش ہونے کی وجہ سے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے دونوں کوارٹر فائنلز منسوخ کر دیے گئے، جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے فائنل میں آمنے سامنے آنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف بغیر کوئی گیند کھیلے مقابلہ جیت لیا، کیونکہ قوانین کے مطابق بہتر رینکنگ والی ٹیم آگے بڑھتی ہے۔ چند گھنٹے بعد بارش کے باعث افغانستان کے خلاف انڈیا کا میچ بھی نہیں کھیلا جا سکا اور انڈین ٹیم بھی اسی اصول کے تحت سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
اس صورتِ حال میں شائقین کوروجی ایتھلیٹک پارک میں 15 سال کے انڈین بیٹر ویبھو سوریاونشی کو کھیلتا نہیں دیکھ سکے، جو رواں برس آئی پی ایل کے بیٹنگ چارٹس میں سب سے زیادہ رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔
افغانستان کے بیٹر محمد اکرم ززئی نے کہا کہ ’ہم یہاں میچ کھیلنے کے لیے آئے تھے لیکن بدقسمتی سے بارش ہو گئی۔ بارش کل سے جاری ہے، ہمارے کھلاڑی فارم میں ہیں، اگر ہم میچ کھیلتے تو خوشی ہوتی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے اسی میدان پر دو میچز کھیلے تھے اور کنڈیشنز سے واقف تھی، لیکن بارش نے سب کچھ برباد کر دیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر منگل کو موسم بہتر ہوا تو سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش، ملائیشیا کے خلاف آخری دو کوارٹر فائنلز کھیلیں گے۔
جاپان کے شہر نِشِن میں پیر کو بارش ہونے کی وجہ سے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے دونوں کوارٹر فائنلز منسوخ کر دیے گئے، جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے فائنل میں آمنے سامنے آنے کے امکان...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments