Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثی ملیشیا پر حملوں میں 5 جنگجو ہلاک، 13 زخمی، یمنی فوج کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

حوثی ملیشیا پر حملوں میں 5 جنگجو ہلاک، 13 زخمی، یمنی فوج کا دعویٰ
حوثی ملیشیا پر حملوں میں 5 جنگجو ہلاک، 13 زخمی، یمنی فوج کا دعویٰ — September 29, 2026
یمن کے علاقے المخا میں حوثی ملیشیا اور یمنی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سرکاری فوج نے تعز، مارب اور الحدیدہ پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی۔

یمنی فوج نے دعویٰ کیا کہ حوثی ملیشیا پر آج حملوں میں 5 جنگجو ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ ،یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرونز سے الجوف کے علاقے میں حوثیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا۔

یمنی فوج نے دعویٰ کیا کہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 756 حملے کیے۔

یمنی فوج کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 2 ہزار 316 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کیا۔

یمن کے علاقے المخا میں حوثی ملیشیا اور یمنی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔ عرب میڈیا ک...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn