Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

میانمار، جنگ زدہ ریاست میں فوجی طیارے کے حملے میں 33 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

میانمار، جنگ زدہ ریاست میں فوجی طیارے کے حملے میں 33 افراد ہلاک
میانمار، جنگ زدہ ریاست میں فوجی طیارے کے حملے میں 33 افراد ہلاک — September 29, 2026
میانمار کی جنگ زدہ ریاست رخائن کے شمالی قصبے کی مارکیٹ پر فوجی طیارے کے حملے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلادیش کی سرحد سے متصل میانمار کی ریاست میں پیر کے روز فوج کے ایک مہلک فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 36 بتائی جارہی ہے۔

حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے تصدیق مقامی باغی گروپ اراکان آرمی اور امدادی کارکن وائی ہن آنگ نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک شدید انتشار اور خانہ جنگی کا شکار ہے، اراکان آرمی سمیت کئی مسلح گروپس متعدد محاذوں پر فوج سے نبرد آزما ہیں۔

مقامی باغی گروپ اور امدادی کارکن کے مطابق فوجی طیارے کا حملہ مارکیٹ کے قریبی علاقے میں ہوا ہے، جو جنگی محاذ سے کافی دور ہے، اس جگہ کا تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حکومتی ترجمان نے تاحال اس واقعے پر فوری ردعمل نہیں دیا ہے، اس سےقبل فوج کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ عام شہریوں کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کےلیے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہر کررہے ہیں۔

اراکان آرمی اور امدادی کارکن کے مطابق یہ فضائی حملہ گزشتہ دسمبر میں ریاست کے مغرب میں واقع ایک اسپتال پرفضائی کے بعد مہلک ترین واقعہ ہے،اُس واقعے میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

میانمار کی جنگ زدہ ریاست رخائن کے شمالی قصبے کی مارکیٹ پر فوجی طیارے کے حملے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلادیش کی سرحد سے متصل میانمار کی ریاست میں پیر کے روز فوج کے ایک مہلک فضائ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn