کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندستان کے لیے 10واں دن تاریخی رہا۔ ملک نے باکسنگ میں 10 میڈلز سمیت کل 16 میڈلز اپنے نام کیے۔ ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے میڈل ٹیبل میں بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ ہندوستان اب 13 گولڈ، 17 سلور اور 9 برونز میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ ہندوستان کے کل میڈلز کی تعداد اب 39 ہو گئی ہے اور ملک نے 6 درجوں کی چھلانگ لگائی ہے۔ آسٹریلیا 10ویں دن بھی اپنی بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ آسٹریلیا کے پاس 61 گولڈ، 38 سلور اور 50 برونز میڈلز ہیں۔ انگلینڈ 25 گولڈ، 40 سلور اور 34 برونز میڈلز کے ساتھ کل 99 میڈلز لے کر دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ کناڈا 18 گولڈ سمیت 57 میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر قابض ہے۔ ہندوستان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے میزبان اسکاٹ لینڈ اب پانچویں نمبر پر کھسک گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے 12 گولڈ، 8 سلور اور 17 برونز میڈلز ہیں۔ دوسری طرف نائجیریا 10 گولڈ سمیت کل 21 میڈلز جیت کر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ ویلز 8 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز میڈلز لے کر ساتویں مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ 8 گولڈ کے ساتھ کل 27 میڈلز جیت کر آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ 10ویں روز ہندوستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی لاجواب رہی۔ خاص طور پر ہندوستانی مکے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 10 میڈلز اپنے نام کیے، جس میں 7 گولڈ شامل رہے۔ مردوں کے زمرے میں انکش پنکھال اور سچن سواچ نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ خواتین کے زمرے میں جیسمین لیمبوریا، ساکشی چودھری، پریا گھنگھس، اروندھتی چودھری اور پریتی نے ’گولڈن پنچ‘ لگایا۔ دوسری جانب جدومنی سنگھ، لولینا بورگوہین اور نریندر بیروال نے سلور میڈل جیتا۔ ساتھ ہی ٹرپل جمپ میں پروین چترالیل نے سلور، جبکہ سیلوا پربھو تھیرومارن نے برونز میڈل جیتا۔ شاٹ پٹ میں بھی ہندوستان کا مظاہرہ شاندار رہا۔ سومن رانا نے گولڈ، جبکہ شبھم جویال نے سلور میڈل پر قبضہ جمایا۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments