میڈرڈ (02 اگست 2026): اسپین نے 48 ہزار 300 تارکین وطن کو واپس مراکش دھکیل دیا ہے۔ مراکش سے سرحد کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کے بعد دسیوں ہزار تارکینِ وطن کو تقریباً اتنی ہی تیزی سے سیوتا سے نکال دیا گیا ہے جتنی تیزی سے وہ وہاں پہنچے تھے، اور ساحلوں اور فٹ پاتھوں پر دوبارہ سکون لوٹ آیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسپین نے شہر سیوتا میں بڑے پیمانے پر داخل ہونے والے تارکینِ وطن کو مراکش واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے، اب تک اڑتالیس ہزار سے زائد تارکین وطن کو واپس بھیج دیا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز 60 ہزار افراد غیر قانونی طور پر اسپین میں داخل ہوئے تھے۔ اسپین کی سرحد تک پہنچنے کی کوشش کے دوران 67 مراکشی تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے، دوسری طرف سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹلی نے اسپین کے ساتھ سرحدیں بند کر دی ہیں۔ اسپین کے حکام کے مطابق تقریباً 50 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر مراکش واپس جا چکے ہیں، جب کہ بعض تارکینِ وطن کا کہنا ہے کہ شدید بھوک، تھکن، غیر محفوظ حالات اور مقامی سطح پر مخالفت نے انھیں واپس جانے پر مجبور کیا۔ اسپین نے سیوتا اور مراکش کے درمیان سمندری سرحد پر تقریباً 500 میٹر طویل رکاوٹی باڑ بھی نصب کر دی ہے تاکہ مزید آمد کو روکا جا سکے۔ اس واقعے نے اسپین اور مراکش کے درمیان سرحدی تعاون اور یورپ کی تارکینِ وطن سے متعلق پالیسی پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments