Entertainment

چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم چھاوا نے باکس آفس پر رنبیر کپور کی اینمل اور شاہ رخ خان کی پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مراٹھا حکمران چھترپتی شیوا جی مہاراج کی زندگی پر مبنی فلم کی ہدایت کاری لکشمن یوٹیکر نے دی ہے، جس کی کہانی مراٹھی ناول سے اخذ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی پیریڈ ڈرامہ فلم نے باکس آفس پر ریلیز کے 5ویں ہفتے بھی دھاک جما رکھی ہے۔ باکس آفس پر متاثر کن پرفارمنس کے باعث فلم نے کئی اہم سنگ میل عبور کرلیے ہیں، جن میں شاہ رخ خان کی پٹھان اور رنبیر کپور کی اینمل کو لائف ٹائم کلیکشن میں پیچھے چھوڑنا بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے 31ویں دن اور پانچویں اتوار کو باکس آفس پر مجموعی طور پر 8 کروڑ کی کمائی کی، جس میں ہندی ورژن میں سوا 7 کروڑ جبکہ تیلگو ورژن میں 75 لاکھ روپے کمائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم کی کل آمدنی 562 اعشاریہ 65 کروڑ ہے، اس نے اینمل 553 اعشاریہ 87 کروڑ اور شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 543 اعشاریہ 09 کروڑ کو آمدن میں پچھاڑ دیا ہے۔ فلم میں اکشے کھنہ، دیویا دتہ اور ڈیانا پٹنی بھی نمایاں کردار نبھائے ہیں جبکہ فلم کی تعریف گزشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں بھی کی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments