والد کو اپنی شادی سے بے خبر رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے والد و اداکار شتروگھن سنہا اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے یا نہیں، اداکارہ کے ماما پہلاج نہلانی نے بتا دیا۔ میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے جب گزشتہ دنوں اداکارہ کے والد و اداکار شتروگھن سنہا سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے ابھی تک معلوم نہیں، جب مجھے بتایا جائے گا تو میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ آج کل کے بچے اجازت نہیں لیتے بلکہ صرف بتاتے ہیں۔ شتروگھن سنہا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سوناکشی سنہا کے خاندان میں ان کی شادی سے متعلق اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، یہ بھی قیاس آرئیاں کی جا رہی تھیں کہ اداکار اپنی بیٹی سے ناراض ہیں۔ تاہم اب پہلاج نہلانی نے سوناکشی سنہا اور ان کے والد شتروگھن سنہا کے درمیان اختلافات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شتروگھن سنہا انتخابات کی وجہ سے تقریباً گزشتہ 3 ماہ سے ممبئی سے باہر تھے، یقیناً بھابی جی (پونم سنہا) کو سب کچھ ضرور معلوم ہوگا اور وہ انہیں آگاہ کر دیں گی، سوناکشی اور ان کے اہل خاندان کے درمیان سب ٹھیک ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شتروگھن سنہا اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شترو جی اپنی بیٹی سے زیادہ دیر ناراض رہ ہی نہیں سکتے تو شادی میں شرکت نہ کرنے کا سوال تو پیدا ہی نہیں ہوتا کیونکہ وہ ان کی لاڈلی ہے۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا
’وہ ہندستانی سے زیادہ پاکستانی معلوم ہوتے ہیں‘‘، کنگنا رناوت نےنیو یارک کے ممکنہ پہلے مسلم میئر کی مذہبی شناخت پر اٹھائے سوال
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل