National

بیجاپور: نکسل آئی ای ڈی دھماکے میں پانچ فوجی زخمی

بیجاپور: نکسل آئی ای ڈی دھماکے میں پانچ فوجی زخمی

جگدل پور، 29 ستمبر :چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن کے بیجاپور ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں نکسلیوں کی طرف سے نصب ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے سے سیکورٹی فورس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے بیجاپور اسپتال لایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بیجاپور ضلع کے گنڈم علاقے میں پیش آیا۔ نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار علاقے میں تلاشی کے لیے نکلے تھے۔ اس دوران اچانک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے بیجاپور ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ تمام فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اتوار کی صبح بیجاپور ضلع کے اسور بلاک کے تریم اور گنڈم علاقے میں تلاشی پر نکلے ہوئے سی آر پی ایف کے جوان نکسلیوں کی طرف سے نصب آئی ای ڈی سے ٹکرا گئے۔ اس واقعہ کے بعد کسی بھی طرح سے فائرنگ نہیں ہوئی۔ یہ پورا واقعہ چناگلور کیمپ سے تقریباً 350 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ آج صبح سی آر پی ایف 153 بٹالین کے جوان تلاشی پر نکلے ہوئے تھے کہ جیسے ہی وہ سی اے پی سے 350 میٹر کے فاصلے پر پہنچے تو اچانک دھماکہ ہوا۔ پیچھے پیچھے آنے والے ساتھیوں نے فوری طور پر خود کو تعینات کیا اور چارج سنبھال لیا، لیکن اس دوران کسی بھی طرح سے فائرنگ نہیں ہوئی۔ فوجیوں نے زخمی فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments