National

بی جے پی ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنائے گی : رام مادھو

بی جے پی ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنائے گی : رام مادھو

سری نگر16 ستمبر:)بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے پیر کے روز کہاکہ ہم خیال سیاسی لیڈروں کے ساتھ مل کر بی جے پی جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو خاندانی راج سے نجات دلانے کا بی جے پی نے تہیہ کر رکھا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے شوپیاں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس بار بی جے پی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی کیونکہ لوگ بھارتیہ جنتاپارٹی کے منشور سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ رام مادھو نے مزید کہاکہ بھاجپا ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رام مادھو نے کہاکہ کشمیر صوبے میں اس بار بی جے پی نے 20امیدواروں کو میدان میں اتارا اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول ضرور کھلے گا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر کے مطابق بھاجپا کی جانب سے اس وقت شمال و جنوب میں چناوی ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو رہی ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے منشور کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے رام مادھو نے کہاکہ دفعہ 370کی واپسی کا خواب دیکھنے والے خیالوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments