National

بہرائچ میں بھیڑیوں کے دہشت ہنوز جاری، پھر معصوم کو بنایا اپنا نشانہ

بہرائچ میں بھیڑیوں کے دہشت ہنوز جاری، پھر معصوم کو بنایا اپنا نشانہ

بہرائچ:16ستمبر: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے مہسی علاقے میں آدم خور بھیڑیوں کی دہشت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پانچ بھیڑیوں کے پکڑے جانے کے بعد اکیلا بچا چھٹا بھیڑیا لگاتار خواتین اور بچوں پر حملہ کررہا ہے۔ اتوار کی رات کو بھی اس بھیڑئیے نے چھت پر سورہے 11 سالہ بچے پر حملہ کردیا۔ حملے میں بچہ بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔ پہلے اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مہسی میں ابتدائی علاج کے لئے لے جایا گیا جہاں سے اسے میڈیکل کالج بہرائچ ریفر کردیا گیا ہے۔ مہسی کے ہردی تھانہ علاقے کے گرام پپری میں گذشتہ رات کو تقریبا ڈھائی بجے اپنی ماں کے ساتھ گھر کی چھت پر سوتے وقت ابرار(11) پر اچانک ایک بھڑئیے نے حملہ کردیا۔ بھیڑیا چھت پر چڑ ھ گیا۔اور اس نے ابرار کی گردن پکڑ لی۔ جب بچہ تڑپا تو اس کی ماں بیدا ہوگئی اور اس نے فورا بھیڑئیے کو چادر سے لپیٹ کر مارنے کی کوشش کی۔کچھ وقت تک بھیڑیا بچے کو گھسیٹنے کی کوشش کرتا رہا لیکن بچے کی ماں کی شور سے بھیڑیا فرار ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو بھیڑیا متاثر مہسی علاقے کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے مقامی باشندوں سے ان کی فکر کو سن کر واقعہ کی وجوہات کا جائزہ لیا تھا اور افسران کو آدم خور سے نجات دلانے کے لئے مناسب ہدایات دئیے تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments