Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اربوں ڈالر کی کرپٹو چوری ! بائننس نے 90 فیصد رقم واپس کیسے لی؟

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

اربوں ڈالر کی کرپٹو چوری ! بائننس نے 90 فیصد رقم واپس کیسے لی؟
اربوں ڈالر کی کرپٹو چوری ! بائننس نے 90 فیصد رقم واپس کیسے لی؟ — October 31, 2026
لندن : دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی بائننس نے گزشتہ روز سائبر حملے میں ہیک ہونے والے 6.3 ارب ڈالر اثاثوں میں سے 90 فیصد کو بحال کرلیا ہے۔

بائننس کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق چوری ہونے والے باقی 10 فیصد اثاثوں کا تعلق نسبتاً کم لیکویڈیٹی رکھنے والے ٹوکنز سے ہے، جنہیں مطلوبہ مقدار میں دوبارہ حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کمپنی نے بتایا کہ صارفین کے نقصانات کی تلافی کے لیے بائننس نے اپنے اندرونی فنڈز میں تقریباً 6.34 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کے اثاثوں کو سکیورٹی خطرات اور ممکنہ سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ایک ارب ڈالر کے ’سکیور ایسٹ فنڈ فار یوزرز‘ سے بھی جزوی رقم استعمال کی گئی ہے۔

بائننس کے شریک چیف ایگزیکٹو رچرڈ ٹینگ نے گزشتہ روز میڈیا کو تھا کہ کمپنی پر ہونے والا سائبر حملہ انتہائی پیچیدہ نوعیت کا تھا، ان کے مطابق حملہ آوروں نے ایک متاثرہ لیپ ٹاپ اور ایسے نقصان دہ سافٹ ویئر کا استعمال کیا جس کا مقصد حملے کے شواہد مٹانا تھا، جس کے باعث واقعے کی تحقیقات اور حملے کے ماخذ کا سراغ لگانا مزید مشکل ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صارفین کے لیے رقم نکلوانے کی سہولت بحال کرنے کے اپنے مقررہ شیڈول پر قائم ہیں اور توقع ہے کہ واپسی کی سروسز اتوار، یکم نومبر کو دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس پر تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے میں ہیکرز 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے لے اڑے۔

ہیکنگ کی تصدیق بائنانس کمپنی کے بانی چانگ پینگ ژاؤ نے بھی کردی تھی، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ ہیکرز نے بائننس کے ایک ڈیو اوپس انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک کرکے کمپنی کے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کردی۔

لندن : دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی بائننس نے گزشتہ روز سائبر حملے میں ہیک ہونے والے 6.3 ارب ڈالر اثاثوں میں سے 90 فیصد کو بحال کرلیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn