Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بنگلہ دیش کے آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر نے شیخ حسینہ کے دوبارہ مقدمے کا امکان مسترد کردیا

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلہ دیش کے آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر نے شیخ حسینہ کے دوبارہ مقدمے کا امکان مسترد کردیا
بنگلہ دیش کے آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر نے شیخ حسینہ کے دوبارہ مقدمے کا امکان مسترد کردیا — November 16, 2026
ڈھاکہ، 15 نومبر:) بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے چیف پراسیکیوٹر محمد امین الاسلام نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دوبارہ مقدمے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اسی جرم کے لیے دوبارہ مقدمہ چلانے کی کوئی قانونی گنجائش نہیں ہے ۔
مسٹر امین الاسلام نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، ''ایک بار مقدمے کی سماعت مکمل ہوجانے کے بعد اسی معاملے میں دوسری بار سماعت کی کوئی قانونی گنجائش نہیں ہے ۔'' انہوں نے نئے سرے سے مقدمہ چلانے کی تجویز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
بی بی سی کے مطابق، ہندستان کی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے اشارہ دیا تھا کہ ہندوستانی حکومت شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی چاہتی ہے کہ انہیں دوبارہ منصفانہ سماعت کا موقع دیا جائے گا۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ انہیں سزائے موت کے خلاف اپیل کرنے اور جولائی 2024 کی عوامی بغاوت کے دوران مبینہ جرائم سے متعلق مقدمات میں دوبارہ سماعت کا موقع ملے ۔
اس پر مسٹر امین الاسلام نے کہا کہ ہندستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے قانونی نظام میں پہلے نئے سرے سے مقدمے کی سماعت کا انتظام موجود تھا، لیکن تینوں ممالک میں اسے ختم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا، ''جب کوئی ملک خود اس نظام پر عمل نہیں کرتا تو وہ دوسرے ملک کو نئے سرے سے مقدمہ چلانے کا مشورہ کیسے دے سکتا ہے ؟''
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ہندستان نے شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس جاکر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے یا مقررہ مدت کے اندر اپیل دائر کرنے کی ترغیب کیوں نہیں دی۔ وہ بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔
مسٹر امین الاسلام نے کہا کہ نہ تو حکومت اور نہ ہی چیف پراسیکیوٹر کو موجودہ قانون سے ہٹ کر شیخ حسینہ کو اپیل کا حق دینے کا اختیار حاصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی جرائم (ٹریبونل) ایکٹ، 1973 کو عوامی لیگ کی حکومت نے بنایا تھا اور 2010 میں ٹریبونل کی کارروائی کے قواعد بھی اسی حکومت نے تیار کیے تھے ۔ 2024 تک ٹریبونل اسی قانون اور قواعد کے تحت کام کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بی این پی کی قیادت والی حکومت نے اپیل سے متعلق دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ مسٹر امین الاسلام نے کہا، ''اگر قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے تو نہ حکومت، نہ ٹریبونل اور نہ ہی چیف پراسیکیوٹر کو اس کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہے ۔''
شیخ حسینہ کو جولائی 2024 کی عوامی بغاوت کے دوران مبینہ انسانیت مخالف جرائم سے متعلق ایک معاملے میں بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس عوامی بغاوت کے بعد انہیں اقتدار سے ہٹنا پڑا تھا اور وہ ہندوستان چلی گئی تھیں۔

ڈھاکہ، 15 نومبر:) بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے چیف پراسیکیوٹر محمد امین الاسلام نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دوبارہ مقدمے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn