Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا، سابق صدر جوبائیڈن

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا، سابق صدر جوبائیڈن
نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا، سابق صدر جوبائیڈن — November 15, 2026
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا۔

’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق بائیڈن نے اپنی نئی کتاب ’پرامس می، امریکہ‘ میں مدتِ صدارت پر تبصرہ کیا ہے۔ یہ کتاب 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد شائع ہوئی ہے۔

نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بائیڈن نے لکھا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اسرائیل کے طویل مدتی مفادات پر اپنے قلیل مدتی سیاسی مستقبل کو ترجیح دی۔

بائیڈن نے لکھا کہ ہمارے درمیان زیادہ اعتماد نہیں تھا۔ مجھے ’بی بی‘ کے ان رجحانات پر بھی تشویش تھی جو ٹرمپ کے رجحانات سے ملتے جلتے تھے۔ وہ حقائق کے معاملے میں انتہائی لچکدار (یعنی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے) ہو سکتے تھے اور اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے جمہوری اداروں کو اپنے مطابق ڈھالنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی تھی۔“

بائیڈن نے کہا کہ انہیں 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد اسرائیل کی حمایت کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینیوں کی اموات نے انہیں ”گہرا دکھ“ پہنچایا ہے۔

بائیڈن نے 2021 میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ایک درست فیصلہ تھا، اور اگر وہ دوبارہ صدر ہوتے اور حالات بھی ویسے ہی ہوتے، تو وہ یہی فیصلہ دوبارہ کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے انخلا کے نتائج کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا۔ ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق بائیڈن نے اپنی نئی کتاب ’پرامس می، امریکہ‘ میں مدتِ صدارت پر تبصرہ کیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn