Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Bengal

پولیس پر گولی چلانے کی ایسی سزا کہ بھائی نے بھی موڑ لیا منہ؛ انکاونٹرمیں ہلاک رتن شیخ کے اہل خانہ کا سخت موقف سامنے آیا

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پولیس پر گولی چلانے کی ایسی سزا کہ بھائی نے بھی موڑ لیا منہ؛ انکاونٹرمیں ہلاک رتن شیخ کے اہل خانہ کا سخت موقف سامنے آیا
پولیس پر گولی چلانے کی ایسی سزا کہ بھائی نے بھی موڑ لیا منہ؛ انکاونٹرمیں ہلاک رتن شیخ کے اہل خانہ کا سخت موقف سامنے آیا — November 16, 2026
کلکتہ: پولیس پر گولی چلانے کی سزا! اتوار کی شام 'انکاو¿نٹر' میں مارے جانے والے بدنامِ زمانہ مجرم رتن شیخ کے معاملے میں جہاں ایک طرف سیاسی گھمسان مچا ہے، وہیں دوسری طرف متوفی کے خاندان کا ردعمل انتہائی چونکا دینے والا ہے۔ صدمے اور دل گرفتگی کے باوجود بھائی کے گناہوں پر کوئی افسوس نہیں ہے، بلکہ رتن کے بھائی اور دنیش مزدور سلام شیخ نے صاف تسلیم کیا ہے کہ اس کے بھائی نے اپنے کیے کی سزا پا لی ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سلام شیخ نے کہاکہ، "ایک ماں کے پیٹ سے ہونے کے باوجود اس کے برے اعمال کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے۔ پورا سال چوری، ڈکیتی اور چھنتائی کر کے وہ جیل جاتا رہا، ہم نے وہ بھی برداشت کیا۔ لیکن پولیس کو نشانہ بنا کر گولی چلانا کبھی بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بھائی نے اپنے اعمال کی سزا پا لی ہے۔ میں اس کا آخری دیدار بھی نہیں کرنا چاہتا۔"
بھائی کی موت پر جتنا دکھ ہے، اس سے کہیں زیادہ غصہ اس کے سیاہ کارناموں پر ہے۔ پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں رتن شیخ کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کا موقف انتہائی سخت رہا ہے۔ بڑے بھائی سلام شیخ کا دعویٰ ہے کہ بھائی کے جرائم سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں تھا، اور طویل عرصے سے اس کا گھر والوں سے رابطہ بھی منقطع ہو چکا تھا۔سلام نے بتایا کہ 12 نومبر کو بولپور جیل میں آخری بار بھائی سے ملاقات ہوئی تھی، اور اس کے چند ہی دنوں بعد اس کے انکاﺅنٹر میں مارے جانے کی خبر سامنے آ گئی۔ رتن شیخ کا آبائی وطن نانور کا گاو¿ں تھا، لیکن تقریباً سات سال قبل خاندان نے اپنی زمین اور گھر فروخت کر کے گاو¿ں چھوڑ دیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک چوری، چھنتائی اور ڈکیتی کے معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہی انہیں گاو¿ں چھوڑنا پڑا تھا۔ جرائم کے علاوہ اس پر منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہونے کے الزامات تھے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رتن کے رہنے کا طریقہ ایسا تھا کہ اگر وہ ایک مہینہ گھر پر رہتا تو اگلے چھ مہینے جیل میں کٹتے تھے۔ اس کی موت کے بعد گاو¿ں کے کچھ لوگ بھی یہ نہیں چاہتے کہ اس کی لاش کو واپس ساو¿تا گاو¿ں لایا جائے۔

کلکتہ: پولیس پر گولی چلانے کی سزا! اتوار کی شام 'انکاو¿نٹر' میں مارے جانے والے بدنامِ زمانہ مجرم رتن شیخ کے معاملے میں جہاں ایک طرف سیاسی گھمسان مچا ہے، وہیں دوسری طرف متوفی کے خا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn