بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت نے انکشاف کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم ’عاشقی‘ میں پاکستانی گانے چوری کرکے شامل کیے گئے تھے۔ للیت پنڈت نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ نوے کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ندیم اور شرَون نے بہت سے پاکستانی گانے چرائے اور یہ بات فلم انڈسٹری میں سب جانتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ندیم دبئی جاتے تھے وہاں سے پاکستانی گانوں کے بہت سے کیسٹس خرید کر لاتے تھے اور بھارت پہنچنے کے بعد شرَون ان گانوں کو ری پروڈیوس کرلیتے تھے۔ للیت پنڈت نے بتایا کہ ندیم اور شرَون نے پاکستانی گانوں کی صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ شاعری بھی کاپی کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے بھی انگلش گانوں کے کچھ حصّے بالی ووڈ کے گانوں میں استعمال کیے ہیں لیکن ان گانوں میں موسیقی ہمیشہ میرے ساتھہ جیتن ہمیشہ خود ترتب دیتے ہیں۔
Source: Social Media
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ابھیشیک بچن کے بیویوں سے متعلق بیان نے سب کو چونکا دیا
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں