Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: کیمرون بین کروفٹ کی پوری ٹیم کے ملوث ہونے کی تصدیق

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: کیمرون بین کروفٹ کی پوری ٹیم کے ملوث ہونے کی تصدیق
بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: کیمرون بین کروفٹ کی پوری ٹیم کے ملوث ہونے کی تصدیق — November 18, 2026
سینڈ پیپر اسکینڈل کے مرکزی کردار کیمرون بین کروفٹ نے بھی پوری ٹیم کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔

اسپنر کیمرون بین کروفٹ نے کپتان پیٹ کمنز کے بیان پر کہا کہ سن کر لگا مجھے دھوکا دیا گیا ہے کیوکہ اسکینڈل میں پوری ٹیم ملوث تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں سابق کرکٹر عثمان خواجہ کے الزامات کو درست قرار دیا ہے۔

بین کروفٹ نے کہا کہ کپتان پیٹ کمنز کے الزامات سے مُکرنے پر انہیں غصہ ہے، دھوکا کا محسوس کیا تو بول پڑا، ٹیم ملوث تھی لیکن اپنی مرضی سے الزام اپنے اوپر لیا۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے اپنی کتاب صبر میں بال ٹیمپرنگ میں پوری ٹیم کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد موجودہ کپتان پیٹ کمنز نے اسے احمقانہ قرار دیتے ہوئے الزام کی تردید کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے سینڈ پیپر اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کا امکان مسترد کردیا البتہ ایک فورم بنادیا ہے جہاں کھلاڑی اپنا بیان دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے فورم کے قیام پر تنقید کی جبکہ وارنر نے کیس کی پبلک انکوائری کا مطالبہ کیا۔

سینڈ پیپر اسکینڈل کے مرکزی کردار کیمرون بین کروفٹ نے بھی پوری ٹیم کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn