Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بحری قزاقوں کو شکست دینے میں ماہر، اب کولکاتا پہنچا جنگی جہاز ’آئی این ایس سمیڈھا‘

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بحری قزاقوں کو شکست دینے میں ماہر، اب کولکاتا پہنچا جنگی جہاز ’آئی این ایس سمیڈھا‘
بحری قزاقوں کو شکست دینے میں ماہر، اب کولکاتا پہنچا جنگی جہاز ’آئی این ایس سمیڈھا‘ — November 18, 2026
بحری قزاقوں کو شکست دینے میں ماہر، اب کولکاتا پہنچا جنگی جہاز ’آئی این ایس سمیڈھا‘
بحری قزاق اس کے سامنے نہیں ٹھہر پاتے۔ یہ ہندوستانی سمندری حدود میں پوری طاقت کے ساتھ اپنی موجودگی درج کراتا ہے۔ اس سال یومِ بحریہ کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز ’آئی این ایس سمیڈھا‘ کولکاتا پہنچ رہا ہے۔ ایسٹرن نیول کمانڈ کا یہ جدید جنگی جہاز 20 نومبر کو کولکاتا پہنچے گا۔ دریائے ہوگلی سے گزرتے وقت بحریہ کا پٹرول کرافٹ جہاز اس کی حفاظت کرتے ہوئے اسے ساتھ لے کر آئے گا۔ کولکاتا پہنچنے کے بعد بحریہ کی جانب سے اس جنگی جہاز کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔
7 مارچ 2014 کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ میں تیار ہونے والے ’آئی این ایس سمیڈھا‘ کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ ایک ملٹی مشن آف شور پٹرول ویسل ہے۔ طویل سمندری مہمات کے علاوہ بحری قزاقوں کے خلاف کارروائی، سمندری نگرانی اور سمندر میں ہندوستانی طاقت کا مظاہرہ کرنے جیسے اہم کاموں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ جنگی جہاز دنیا کے مختلف حصوں میں کئی بین الاقوامی فوجی مشقوں، انسانی امداد کی مہمات اور بحری قزاقوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے چکا ہے۔ فی الحال اس کے کمانڈر ہرمَن پریت سنگھ ہیں۔
کولکاتا میں قیام کے دوران اسکول اور کالج کے طلبہ، این سی سی اور ایس سی سی کیڈٹس، میڈیا کے نمائندوں اور عام لوگوں کو اس جنگی جہاز کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔20 اور 21 نومبر کو اسکول، کالج، این سی سی، ایس سی سی اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے جہاز کا معائنہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔عام شہری 22 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک اور 23 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اس جنگی جہاز کو دیکھ سکیں گے۔یہ جہاز نیتاجی سبھاش ڈاک کے 11 نمبر برتھ پر لنگر انداز ہوگا۔ گارڈن ریچ میں بی این آر اسپتال کے قریب ویسٹ پورٹ تھانے سے متصل این ایس ڈی کے گیٹ نمبر 3 سے زائرین کو داخل ہونا ہوگا۔ہر شخص کو آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس جیسا کوئی درست شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر بحریہ نے زائرین کو چھتری یا برساتی اور آرام دہ جوتے ساتھ لانے کا مشورہ دیا ہے۔

بحری قزاقوں کو شکست دینے میں ماہر، اب کولکاتا پہنچا جنگی جہاز ’آئی این ایس سمیڈھا‘...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn