مٹیا برج میں ہوا کین جاپان شوتوکان کراٹے آرگنائزیشن کے تحت کیواینڈ ڈان اکزامینیشن
کین جاپان شوتوکان کراٹے آرگنائزیشن کی جانب سے مٹیا برج میں کے جے ایس کے او ویسٹ بنگال کیو اینڈڈان اکزامینیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں آرگنائزیشن کے 50سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور سبھی نے اپنی سطح پر بہترین پرفرمنس پیش کیا۔ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سبھی کو اپ گریڈ بیلٹ، سرٹیفیکٹ اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ سنستھا کے پریسیڈنٹ، ٹکنیکل ڈائرکٹر اور چیف اکزامینر 6ڈان عبد العزیز خان نے اپنے سینیئر اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کراس پورے پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تھرڈ ڈان بلیک بیلٹ سنسئی اور آرگنائزیشن کے چیف انسٹرکٹر سنسئی عبد الرحیم خان ، سکنڈ ڈان بلیک بیلٹ اور آرگنائزیشن کے چیف انسٹرکٹر عبدالرحیم خان، کے جے ایس و کے ایڈ وائزر ایم رحمان صاحب، سنستھا کی انسٹرکٹر سکنڈ ڈان بلیک بیلٹ رخسار بیگم نے اہم رول نبھایا۔ مٹیا برج کے دھان کھیتی اسکول کے ہال میں ہونے والے اس پروگرام میں بچوں کے ساتھ ان کے گارجین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بچوں کے مختلف طرح سے ٹسٹ لئے گئے۔ کراٹے پرفرمنس کے علاوہ ان سے ٹکنیکل جانکاری بھی لی گئی اور کراٹے کے مختلف ناموں کے بارے میں ان سے پوچھا گیا۔ سارے بچوںکو ان کے بہترین پرفرمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیہان عبد العزیز خان نے یہ اعلان کیا کہ جنوری میںایک بڑا نیشنل سطح پر کراٹے چمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
مٹیا برج میں ہوا کین جاپان شوتوکان کراٹے آرگنائزیشن کے تحت کیواینڈ ڈان اکزامینیشن...
Source: Admin