Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ دفتر کا معائنہ کرے گا محکمہ فائر بریگیڈ

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ دفتر کا معائنہ کرے گا محکمہ فائر بریگیڈ
ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ دفتر کا معائنہ کرے گا محکمہ فائر بریگیڈ — November 18, 2026
ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ دفتر کا معائنہ کرے گا محکمہ فائر بریگیڈ
کچھ دن پہلے اچانک محکمہ فائر بریگیڈ نے کیمک اسٹریٹ کے مذکورہ دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ بعد میں نوٹس جاری کرکے دفتر خالی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔ حالانکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے فائر بریگیڈ کے اس نوٹس کو منسوخ کر دیا تھا۔
کیمک اسٹریٹ پر ابھیشیک بنرجی کے دفتر کا معائنہ کرنے کا ارادہ محکمہ فائر بریگیڈ نے ظاہر کیا ہے۔ اسی سلسلے میں اب نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 19 نومبر، جمعرات کو فائر بریگیڈ کے افسران کیمک اسٹریٹ میں واقع ابھیشیک کے دفتر کا معائنہ کرنے جائیں گے۔ منگل کے روز ممتا بنرجی کی کالی گھاٹ واقع رہائش گاہ پر یہ نوٹس دینے فائر بریگیڈ کے افسران پہنچے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ممتا ترنمول کے رہنما بائشوانر چٹرجی نے نوٹس وصول کیا ہے۔
9 کیمک اسٹریٹ کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر ابھیشیک کا دفتر واقع ہے۔ وہاں سے بل بورڈ ہٹانے کے دوران کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ابھیشیک کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہونے کا الزام ہے۔ اس واقعے پر سیاسی کشیدگی کے درمیان ایک دن اچانک فائر بریگیڈ کی ٹیم کیمک اسٹریٹ کی مذکورہ عمارت میں پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے عمارت کی تمام منزلوں کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ نے عمارت کے مالک کو نوٹس جاری کیا۔
الزام ہے کہ کیمک اسٹریٹ کی اس عمارت کی جس منزل پر ابھیشیک کا دفتر ہے، وہاں آگ سے بچاو¿ کے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ اسی لیے دفتر کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس کے بعد عمارت کے مالک نے بھی ابھیشیک کے دفتر کو خالی کرنے کا حکم دیا۔ فائر بریگیڈ کے اس نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے کالی گھاٹ کیمپ نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس کرشنا راو¿ کی عدالت میں ہوئی۔
سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ اگر محکمہ فائر بریگیڈ دوبارہ کیمک اسٹریٹ میں ترنمول کے دفتر کا معائنہ کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے نوٹس دینا ہوگا۔ نوٹس میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ فائر بریگیڈ کے افسران کس تاریخ کو دوبارہ دفتر کا معائنہ کرنے آئیں گے۔
نوٹس جاری کرنے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم کو کیمک اسٹریٹ کے ترنمول دفتر جانا ہوگا۔ معائنے کے بعد دفتر میں حفاظت کے لیے کن کن انتظامات کی ضرورت ہے، اس کی تفصیلات کالی گھاٹ کی ترنمول قیادت کو بتانی ہوں گی۔ ان ہدایات کے مطابق ترنمول کو تحفظ اور سلامتی کے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ اگر ترنمول ان ہدایات پر عمل نہیں کرتی ہے تو محکمہ فائر بریگیڈ قانون کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔

ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ دفتر کا معائنہ کرے گا محکمہ فائر بریگیڈ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn