Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بنگلہ دیش چلے جائیں، بغیر ویزا کے بھیج دوں گا‘، انکاو¿نٹر کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو دلیپ گھوش کا جواب

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلہ دیش چلے جائیں، بغیر ویزا کے بھیج دوں گا‘، انکاو¿نٹر کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو دلیپ گھوش کا جواب
بنگلہ دیش چلے جائیں، بغیر ویزا کے بھیج دوں گا‘، انکاو¿نٹر کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو دلیپ گھوش کا جواب — November 18, 2026
بنگلہ دیش چلے جائیں، بغیر ویزا کے بھیج دوں گا‘، انکاو¿نٹر کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو دلیپ گھوش کا جواب
بنگال کو اتر پردیش بنانے میں کیا پریشانی ہے؟ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ بنگلہ دیش چلا جائے۔ بغیر ویزا کے بھیج دوں گا۔ انکاو¿نٹر کی حمایت کرتے ہوئے ریاست کے پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے یہ انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا، ”بنگال کو اتر پردیش اور گجرات بنائیں گے۔ اگر کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔ جسے بنگال میں رہنے میں پریشانی ہے، وہ یہاں سے چلا جائے۔“ انہوں نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ہندو ماو¿ں اور بہنوں کی طرف بری نظر سے دیکھا تو اس کا انجام بھی انکاو¿نٹر جیسا ہوگا۔ ایسے معاملے میں پانچ نہیں بلکہ 500 انکاو¿نٹر بھی کم پڑ جائیں گے۔
ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران انکاو¿نٹر کے پانچ واقعات کو لے کر بحث شروع ہو گئی ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اگر اسی طرح واقعات جاری رہے تو لوگوں کا عدالتی نظام پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ اپوزیشن یہ بھی الزام لگا رہی ہے کہ بنگال اتر پردیش اور گجرات بنتا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر سوال کیے جانے پر دلیپ گھوش نے کہا، ”اگر بنگال اتر پردیش بن جائے تو اس میں پریشانی کیا ہے؟ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ بنگلہ دیش چلا جائے۔ میں اسے بغیر ویزا کے بھیج دوں گا۔ راستہ کھول رہا ہوں۔ جسے بنگال میں رہنے میں پریشانی ہے، وہ چلا جائے۔“
خواتین پر بری نظر ڈالنے والوں کو اسی طرح انکاو¿نٹر کیے جانے کی وارننگ دیتے ہوئے دلیپ نے کہا، ”اگر کسی نے ہندو ماو¿ں اور بہنوں کو بری نظر سے دیکھا تو اس کا انجام بھی بیربھوم جیسا ہوگا۔ 500 انکاو¿نٹر بھی ہو جائیں تو کم ہوں گے۔ 50 سال سے جرائم پیشہ افراد دیہی بنگال میں اپنی دھاک جمائے ہوئے تھے۔ مائیں اور بہنیں خوف کے عالم میں بازار اور ہاٹ جانے پر مجبور تھیں۔“ انہوں نے خبردار کیا کہ اب یہ سب نہیں چلے گا۔
دلیپ گھوش کے اس بیان پر بیلی گھاٹا کے ترنمول رکن اسمبلی کنال گھوش نے سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ”انکاو¿نٹر ایک الگ تھلگ واقعہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایک استثنائی واقعہ ہے۔ لیکن اگر کسی معاشرے میں اس استثنا کو سیاسی طور پر ایک معمول کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ خطرناک ہے۔ استثنا کبھی بھی معمول نہیں بن سکتا۔“

بنگلہ دیش چلے جائیں، بغیر ویزا کے بھیج دوں گا‘، انکاو¿نٹر کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو دلیپ گھوش کا جواب...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn