Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

یادداشتوں میں پرنب کے تئیں نفرت کا اظہار‘، سونیا کی کتاب ’بلانگنگ‘ پر سکھندو شیکھر رائے کی تنقید

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

یادداشتوں میں پرنب کے تئیں نفرت کا اظہار‘، سونیا کی کتاب ’بلانگنگ‘ پر سکھندو شیکھر رائے کی تنقید
یادداشتوں میں پرنب کے تئیں نفرت کا اظہار‘، سونیا کی کتاب ’بلانگنگ‘ پر سکھندو شیکھر رائے کی تنقید — November 18, 2026
یادداشتوں میں پرنب کے تئیں نفرت کا اظہار‘، سونیا کی کتاب ’بلانگنگ‘ پر سکھندو شیکھر رائے کی تنقید
ایک کتاب کو لے کر سیاسی حلقوں سے لے کر عام قارئین تک بحث و تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو لے کر گفتگو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) کی خودنوشت سوانح عمری ’بلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ میں جس انداز سے پرنب مکھرجی کی تصویر پیش کی گئی ہے، اس پر مختلف حلقوں میں اعتراضات اٹھ رہے ہیں۔ اب اس معاملے پر بی جے پی میں شامل ہوکر دوبارہ راجیہ سبھا کے رکن بننے والے سکھندو شیکھر رائے (Sukhendu Sekhar Roy) نے بھی قلم اٹھایا ہے۔
فیس بک پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ممتا بنرجی کے سابق ساتھی سکھندو شیکھر رائے نے کانگریس پارٹی میں پرنب مکھرجی کی خدمات اور ان کے کردار سے متعلق کئی تفصیلات پیش کی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پرنب بابو ان کے ’سیاسی استاد‘ تھے، اس لیے انہیں انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اسی ذاتی تجربے کی بنیاد پر انہوں نے سونیا گاندھی کی کتاب پر تنقید کی ہے۔
اپنی پوسٹ کے آغاز میں ہی سکھندو شیکھر رائے نے سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’سونیا کی یادداشتوں میں جھوٹ کا سایہ، پرنب کے تئیں عداوت۔‘
اس سلسلے میں انہوں نے سونیا گاندھی کی تحریر اور اس وقت پرنب مکھرجی کے حقیقی سیاسی کردار کے درمیان فرق واضح کیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن نے لکھا، ”سونیا گاندھی نے اپنی یادداشتوں کے صفحہ نمبر 399 پر لکھا ہے کہ 1984 میں راجیو گاندھی کے وزیر اعظم بننے کے بعد خود کو نظرانداز محسوس کرتے ہوئے پرنب مکھرجی نے کانگریس چھوڑ کر اپنی الگ پارٹی قائم کرلی تھی۔ 1989 میں وہ دوبارہ کانگریس میں واپس آگئے۔ لیکن وزیر اعظم بننے کی خواہش انہوں نے کبھی نہیں چھوڑی۔ مختلف حکومتوں میں اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے باوجود اپنے تجربے اور سیاسی سینیارٹی کی بنیاد پر وہ خود کو وزیر اعظم کے عہدے کا فطری دعویدار سمجھتے تھے۔ اس بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“
انہوں نے مزید لکھا کہ دسمبر 1984 کے لوک سبھا انتخابات میں پرنب مکھرجی نے ریاست بھر میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں زبردست انتخابی مہم چلائی تھی۔ صرف یہی نہیں، کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں جادَوپور حلقے سے سی پی ایم کے سومناتھ چٹرجی کے خلاف ممتا بنرجی کو امیدوار بنانے کی تجویز بھی پرنب مکھرجی نے ہی پیش کی تھی۔ سومناتھ چٹرجی کی شکست کے ساتھ ممتا بنرجی کی سیاسی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا تھا۔
1985 میں ریاستی کانگریس کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو کامیابی نہ دلا پانے کی ’سزا‘ کے طور پر پرنب مکھرجی کو پارٹی کے بیشتر عہدوں سے محروم ہونا پڑا تھا۔ اگلے ہی سال غیر معمولی طور پر انہیں چھ سال کے لیے پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا۔ سکھندو شیکھر رائے کا الزام ہے کہ یہ فیصلہ کانگریس کے اندرونی نظم و ضبط کے اصولوں کے خلاف تھا۔ ان کے مطابق، بنگال کے ہی کچھ کانگریسی رہنماو¿ں نے راجیو گاندھی کو پرنب بابو کی وزیر اعظم بننے کی ’بڑی خواہش‘ کے معاملے پر گمراہ کیا تھا۔
اپنی پوسٹ میں سکھندو شیکھر نے لکھا، ”اگر 2010 میں پرنب بابو نے سونیا سے حکومت کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی کی بات کی تھی تو اس کی وجہ کیا تھی؟ سونیا نے اپنی یادداشتوں میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ اس کے بجائے طنزیہ انداز میں لکھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا کہ پرنب بابو طویل عرصے سے وزیر اعظم بننے کی دبی ہوئی خواہش پوری کرنا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے حکمت عملی کے تحت بات کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے یہ کیوں نہیں پوچھا کہ پرنب بابو نے اچانک قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ آخر کس وجہ سے کیا تھا؟“

یادداشتوں میں پرنب کے تئیں نفرت کا اظہار‘، سونیا کی کتاب ’بلانگنگ‘ پر سکھندو شیکھر رائے کی تنقید...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn