Entertainment

اینیمل کی ریلیز کے بعد اشتعال انگیز مواد کیخلاف عامر خان کی پرانی ویڈیو وائرل

اینیمل کی ریلیز کے بعد اشتعال انگیز مواد کیخلاف عامر خان کی پرانی ویڈیو وائرل

فلموں میں اشتعال انگیز مواد کے خلاف عامر خان کی ایک پرانی ویڈیو رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد وائرل ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق فلمساز سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل جب اسکرین پر آئی تو عامر خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے فلموں میں گرافکس اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف گفتگو کی ہے۔ یاد رہے کہ اینیمل بہت زیادہ خونی مناظر اور گرافکس سیکوئنس پر مشتمل فلم ہے۔ ویڈیو میں عامر خان کا کہنا ہے کہ چند ایسے جذباتی معاملات ہوتے ہیں جن سے سامعین کو باآسانی مشتعل کیا جاسکتا ہے، ان میں تشدد اور غیر اخلاقی جذباتی اشتعال انگیزی شامل ہیں۔ اگر ہدایتکار اسٹوری کی تخلیق کے حوالے سے باصلاحیت نہ ہو کہ ان جذبات کو بہتر انداز میں دکھا سکے تو پھر وہ تشدد اور غیر اخلاقی چیزوں پر زیادہ انحصار کرتا ہے تاکہ اس کی فلم چل سکے۔ عامر خان نے کہا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنگ نظری ہے اور معاشرے کےلیے کافی نقصاندہ ہے، میرے خیال کے مطابق ہم میں سے وہ لوگ جو سنیما کے پیشے سے وابستہ ہیں انہیں اس پر کافی محتاط ہونا چاہیے کہ کوئی اپنی فلم میں کیا دکھا رہا ہے۔ عامر خان کی اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کئی نیٹ صارفین نے کمنٹس کیے، ایک نے کہا اینیمل ایک ایسی ہی فلم ہے جو ثابت کرتی ہے کہ ہندی سنیما کو صرف اچھے اداکاروں کی نہیں بلکہ اچھے مصنفین کی بھی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ کوئنٹین ٹرانٹینو (امریکی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر) کو تو پھر ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ ایک اور نے کہا یہ دراصل دہلی بیلی کی بات کر رہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments