National

ایم آئی ڈی سی سولاپور میں تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 مزدوروں کی موت

ایم آئی ڈی سی سولاپور میں تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 مزدوروں کی موت

سولاپور، 18 مئی : مہاراشٹر کے سولاپور شہر کے اکل کوٹ روڈ ایم آئی ڈی سی میں تولیہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے 8 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ہفتہ کو ایم آئی ڈی سی میں سینٹرل ٹیکسٹائل مل فیکٹری میں آگ لگنے سے تین مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک وہیں رہتا ہے ۔ دھواں نکلتا دیکھ کر علاقے کے کچھ لوگوں نے پولیس کو فون کیا۔ کمبھاری سب سنٹر، مرڈی پرائمری ہیلتھ سنٹر اور سولاپور ڈسٹرکٹاہسپتال سے سرکاری ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ، ریونیو انتظامیہ اور فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پانے کی انتھک کوششیں کیں۔

Source: Uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments