بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی، اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول سے متعلق میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والی ہے۔ میڈیا پر ان افواہوں کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود اداکار سنیل شیٹی نے ایک ڈانس شو کے دوران جنم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی کی جانب سے بیٹی اور داماد سے متعلق کیے گئے ایک حالیہ تبصرے نے اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اس خبر کی شیٹی خاندان کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تجربہ کار اداکار سنیل شیٹی مقبول رئیلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ کے جج ہیں۔ اس شو کی تازہ ترین ایپی سوڈ کو ’دادا دادی اسپیشل‘کا نام دیا گیا تھا۔ شو کے دوران میزبان، بھارتی سنگھ نے مزاحیہ انداز میں سنیل شیٹی سے پوچھا کہ اگر وہ نانا بن جاتے ہیں تو اُنہیں کیسا لگے گا؟ وہ نانا بننے کے بعد کیسا برتاؤ کریں گے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ’ ہاں، اگلے سیزن میں جب میں آؤں گا تو میں نانا کی طرح اسٹیج پر چلوں گا۔‘ سنیل شیٹی کے اس بیان نے فوری طور پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔ یاد رہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی 23 جنوری 2023ء کو ہوئی تھی۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب