International

اسرائیل پر کامیاب میزائل حملہ، یحییٰ سنوار کی حوثی گروپ کو مبارک باد

اسرائیل پر کامیاب میزائل حملہ، یحییٰ سنوار کی حوثی گروپ کو مبارک باد

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثی گروپ کو اسرائیل پر کامیاب میزائل حملے پر مبارک باد دی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یحیٰ سنوار نے حوثی گروپ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کو خط لکھا اور کہا کہ دشمن کے علاقے کے اندر کامیاب حملے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ خط میں حماس سربراہ نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ہماری مزاحمتی تحریک بالکل ٹھیک ہے، ہماری تحریک طویل جنگ کےلیے خود کو تیار کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ، لبنان، عراق، یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کے عزائم ناکام بنادیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments