International

اسرائیل اور فرانس کے بیچ سرد جنگ شروع،27ارکان پارلیمنٹ اور مقامی رہنماؤں کا وزیرہ عین وقت پرکیا منسوخ

اسرائیل اور فرانس کے بیچ سرد جنگ شروع،27ارکان پارلیمنٹ اور مقامی رہنماؤں کا وزیرہ عین وقت پرکیا منسوخ

اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے سے صرف دو دن پہلے فرانس کے 27 ارکان پارلیمنٹ اور مقامی رہنماؤں کو بتایا گیا کہ ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس گروپ میں فرانس کی بائیں بازو، ماحولیات کی حامی اور کمیونسٹ جماعتوں کے رہنما شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد بین الاقوامی تعاون اور امن کو فروغ دینا ہے۔یروشلم میں فرانسیسی قونصل خانے نے ان ارکان پارلیمنٹ کو پانچ روزہ سرکاری دورے کی دعوت دی تھی تاہم اسرائیلی وزارت داخلہ نے خصوصی قانون کے تحت ان کے ویزے منسوخ کر دیے۔ یہ قانون حکومت کو ایسے لوگوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے جنہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے ویزے اسرائیل نے منسوخ کیے ان میں قومی اسمبلی کے نائبین فرانسوا روفن، الیکسس کوربیئر، جولی اوزانے، کمیونسٹ ڈپٹی سومایا بوروہا اور سینیٹر ماریانے مارگریٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میئر اور دیگر مقامی افسران بھی موجود تھے۔ ان ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس اقدام کو اجتماعی سزا اور سفارتی تعلقات میں بڑی دراڑ قرار دیاہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments