Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

چیف جسٹس نے کھرگے اور راہل کو ملاقات کا وقت نہیں دیا

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

چیف جسٹس نے کھرگے اور راہل کو ملاقات کا وقت نہیں دیا
چیف جسٹس نے کھرگے اور راہل کو ملاقات کا وقت نہیں دیا — October 12, 2026
نئی دہلی، 11 اکتوبر : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کو ملاقات کا وقت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
کانگریس ذرائع کے مطابق، مسٹر کھرگے اور مسٹر گاندھی نے خط لکھ کر چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا تھا تاکہ انہیں الیکشن کمیشن کے سلسلے میں اپنی تشویش سے آگاہ کر سکیں اور اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کر سکیں۔ لیکن چیف جسٹس نے ملاقات کے لیے وقت دینے سے انکار کر دیا۔
کانگریس رہنما¶ں کو امید تھی کہ پیر کو چیف جسٹس سے ان کی ملاقات ہوگی۔ مسٹر کھرگے اور مسٹر گاندھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ پیر کو چیف جسٹس کے سامنے اپنی بات رکھیں گے ۔
ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس نے انہیں بتایا ہے کہ جس معاملے پر وہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس پر عدالت میں سماعت جاری ہے ، اس لیے اس موضوع پر بات چیت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔
اس سے پہلے انڈیا اتحاد کے رہنما¶ں نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کرکے انہیں عرضداشت پیش کی تھی اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔
اس دوران انڈیا اتحاد کے رہنما¶ں نے پیر کو سپریم کورٹ تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے تمام لوگوں سے اس مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ حق رائے دہی کو بچانے کی لڑائی ہے ۔ انہوں نے اسے ''کرو یا مرو'' کی لڑائی قرار دیتے ہوئے لوگوں سے جمہوریت کو بچانے کے لیے مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

نئی دہلی، 11 اکتوبر : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کو ملاقات کا وقت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn