Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سعودی اتحادی بحریہ کا حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن، بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم تباہ

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

سعودی اتحادی بحریہ کا حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن، بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم تباہ
سعودی اتحادی بحریہ کا حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن، بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم تباہ — October 06, 2026
سعودی اتحادی بحریہ نے حدیدہ گورنیٹ میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاؤسز اور سمندری سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا، اس آپریشن کا مقصد باب المندب میں بحری نقل و حرکت کی سلامتی کا تحفظ ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ سعدہ کے پہاڑی علاقے میں اسٹوریج تنصیب کو تباہ کیا گیا ہے جس میں 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔

دوسری جانب یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے 250 عناصر زخمی اور ہلاک ہو گئے۔

حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر کنٹرول مضبوط کر رہے ہیں، دشمن جن چیزوں کا پرچار کر رہا ہے وہ محض خیالی فتوحات ہیں۔

سعودی اتحادی بحریہ نے حدیدہ گورنیٹ میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاؤسز اور سمند...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn