Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان سے اہلِ خانہ اور وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان سے اہلِ خانہ اور وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر
عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان سے اہلِ خانہ اور وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر — October 06, 2026
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان سے اہلِ خانہ اور وکلا کی ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر احد خان نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے دائر کی ہے۔

درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے ڈاکٹر عظمیٰ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اہلِ خانہ اور وکلا کو کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر عظمیٰ سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا جائے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں تو حکومت بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ’میں ابھی بھی آپ سے یہ گزارش کروں گا کہ آپ ہوش کے ناخن لیں، اپنے لانگ مارچ اور دھرنوں کو ختم کریں۔ آپ اس کو ختم کریں گے تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ بیٹھیں گے، بیٹھ کر بات کریں گے۔‘

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا ’تاکہ انھیں سمجھایا جا سکے کہ اس (دھرنے اور لانگ مارچ) راستے کو ترک کریں۔‘

شہباز شریف کے مطابق ’بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔‘

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان سے اہلِ خانہ اور وکلا کی ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn