Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

27 سو کی دوا کی 27 ہزار قیمت ، دوائیوں کے گورکھ دھندھے پر سپریم کورٹ آگ بگولا

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

27 سو کی دوا کی 27 ہزار قیمت ، دوائیوں کے گورکھ دھندھے پر سپریم کورٹ آگ بگولا
27 سو کی دوا کی 27 ہزار قیمت ، دوائیوں کے گورکھ دھندھے پر سپریم کورٹ آگ بگولا — September 22, 2026
کیا کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑنے والے مریضوں کو کھلے عام دھوکہ دیا جا رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے کینسر کی ضروری ادویات کی قیمتوں کے گھپلے پر بہت سخت مؤقف اپنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسے دن دہاڑے ڈاکہ قرار دیا ہے، کیونکہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں انہیں ریٹیلرس کو صرف 2,700 میں فروخت کرتی ہیں، مریضوں سے اس کی ایم آر پی 27,000 تک کی وصول کر رہی ہیں۔ اس سنگین معاملے میں حکام کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ نے صاف طور پر کہا ہے کہ ہسپتال کم قیمتوں پر ادویات خرید رہے ہیں اور حکومت سے ری ایمبریسمنٹ لیتے ہیں، جو براہ راست عام ٹیکس دہندگان کے پیسے کا غلط استعمال ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر متعلقہ حکام کی خاموشی پر بھی تند و تیز سوالات اٹھائے۔

معاملہ اس وقت گرم ہوا جب عدالت کو معلوم ہوا کہ کینسر کی کچھ ضروری ادویات مینوفیکچرنگ کمپنیاں خوردہ فروشوں کو صرف2,700 روپے میں فروخت کرتی ہیں۔ ، لیکن عام مریضوں کے لیے ان کی پرنٹ شدہ ایم آر پی27,000 روپے تک رکھ دی جاتی ہے۔ 10 گنا تک کے اس بڑے فرق سے سپریم کورٹ کے جج آگ بگولہ ہوگئے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیئے کہ یہ سراسر لوٹ ہے اور مریضوں کے ساتھ لوٹ مار ہے۔ جب ہسپتال کم قیمتوں پر ادویات خریدتے ہیں اور حکومت سے معاوضہ وصول کرتے ہیں تو یہ عوام اور ٹیکس دہندگان کے فنڈز کا براہ راست غلط استعمال ہے۔

سپریم کورٹ نے اس بات پر بھی گہری حیرت کا اظہار کیا کہ ذمہ دار حکام، جنہیں اس لوٹ مار کو روکنا چاہیے تھا اور فوری ایکشن لینا چاہیے تھا، مکمل طور پر خاموش بیٹھے ہیں ۔ عدالت نے طنزیہ انداز میں ریمارکس دیے کہ اس کے پیچھے وجوہات کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ حالات خود ہی سب کچھ بیاں کررہے ہیں کہ کیسے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں کچھ لوگ منافع کے چکر میں مریضوں کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔

کیا کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑنے والے مریضوں کو کھلے عام دھوکہ دیا جا رہا ہے؟ سپریم کورٹ نے کینسر کی ضروری ادویات کی قیمتوں کے گھپلے پر بہت سخت مؤقف اپنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn