Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی
معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی — September 22, 2026
معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی

لوڈو کھیلنے کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اسی کے نتیجے میں مبینہ طور پر بیلچے کے وار سے ایک بزرگ کی ’ہلاکت‘ ہوگئی۔ یہ سنسنی خیز واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ میں پیش آیا۔ مہلوک کا نام پران منڈل ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرکے مہلوک کے دوست اور ملزم سمیر منڈل کو گرفتار کر لیا ہے۔ معمولی سے ل±وڈوکے کھیل پر کسی کی جان جا سکتی ہے، یہ سوچ کر علاقے کے لوگ حیران ہیں۔
مینا کھاں تھانے کے بامن پوکور گرام پنچایت کے پ±ٹ کھالی کے کالی تلا علاقے میں تقریباً 65 سالہ پران منڈل کا گھر ہے۔ دن بھر کے کام کاج سے فارغ ہونے کے بعد پران تقریباً ہر روز اپنے دوست سمیر منڈل کے ساتھ لڈو کھیلتے تھے۔ پیر کی رات بھی دونوں دوست گھر سے کچھ دور سڑک کے کنارے لڈو کھیلنے بیٹھے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے شراب پی رکھی تھی۔ کھیل کو لے کر دونوں کے درمیان شدید بحث شروع ہوگئی۔
اسی بحث کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ الزام ہے کہ بحث کے دوران سمیر منڈل نے اچانک بیلچے سے پران منڈل کے سر کے پچھلے حصے پر وار کر دیا۔ وار لگنے کے بعد پران موقع پر ہی زخمی حالت میں گر پڑے۔ اہل خانہ کو اطلاع ملتے ہی وہ فوراً موقع پر پہنچے۔ انہیں وہاں سے نکال کر فوری طور پر مینا کھاں دیہی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد پران منڈل کو مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع مینا کھاں تھانے کو دی گئی۔ رات ہی میں پولیس اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ملزم سمیر منڈل کو اسی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

معمولی لوڈوکھیلنے پر جھگڑا، دوست کے ہاتھوں بزرگ کی ’ہلاکت‘، میناکھاں میں سنسنی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn