Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

10 ہزار کم کیوں دیے؟ ملازم نے بدلہ لینے کیلئے آگ لگا کر فیکٹری کو 24 کروڑ کو نقصان پہنچادیا

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

10 ہزار کم کیوں دیے؟ ملازم نے بدلہ لینے کیلئے آگ لگا کر فیکٹری کو 24 کروڑ کو نقصان پہنچادیا
10 ہزار کم کیوں دیے؟ ملازم نے بدلہ لینے کیلئے آگ لگا کر فیکٹری کو 24 کروڑ کو نقصان پہنچادیا — September 22, 2026
ایک ملازم نے تنخواہ میں 10 ہزار روپے کم دینے پر بدلہ لینے کےلیے فیکٹری میں آگ لگا کر اسے 24 کروڑ کا نقصان پہنچادیا۔

ریاست گجرات کے معروف شہر سورت میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی ایک خوفناک آگ کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے، جہاں لاکھوں ڈالر کا نقصان کسی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک رنجیدہ ملازم کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھا۔

سورت کی ایک بڑی کپڑا فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

اس آتشزدگی سے فیکٹری میں 24 کروڑ روپے کا کپڑا اور بھاری مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔

ابتدائی طور پر اسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں کی تفصیلی فوٹیج دیکھی تو فیکٹری کے ہی ایک ملازم کو مشکوک انداز میں آگ لگاتے ہوئے پایا گیا۔

پولیس کی گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ مالک نے اس کی 10 ہزار بقایا تنخواہ روک رکھی تھی اور سب کے سامنے اسے ڈانٹا تھا، جس کی توہین کا بدلہ لینے کے لیے اس نے رات کی تاریکی میں فیکٹری کو آگ لگائی۔

ایک ملازم نے تنخواہ میں 10 ہزار روپے کم دینے پر بدلہ لینے کےلیے فیکٹری میں آگ لگا کر اسے 24 کروڑ کا نقصان پہنچادیا۔ ریاست گجرات کے معروف شہر سورت میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے و...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn