Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

عمران خان کی 10 سال بعد فلمی پردے پر واپسی

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

عمران خان کی 10 سال بعد فلمی پردے پر واپسی
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی پردے پر واپسی — September 22, 2026
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان نے 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

43 سالہ اداکار نے 2015ء میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کٹی بٹی میں اداکاری کے بعد اچانک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب ان کے مداح ایک بار پھر اداکار کو بڑے پردے پر ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور رومانوی کامیڈی فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

عمران خان رومانوی کامیڈی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے خاصی شہرت رکھتے ہیں، جنہیں ناظرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی رہی ہے۔

فلم دہلی بیلی کے اداکار اب ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ کے نام سے بننے والی ایک رومانوی کامیڈی کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

فلم کی ریلیز سے قبل عمران خان نے مداحوں کو اپنی آنے والی فلم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اپنی فلمی دنیا میں واپسی کی تصدیق بھی کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسلم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ اس بات کا شعوری ردِعمل ہے کہ آج کی فلموں میں بعض کہانیوں اور جذبات کی عدم موجودگی کو کس طرح محسوس کیا جا رہا ہے، ہماری فلم ایک بالغ رومانوی کامیڈی ہے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ اگر ناظرین نے میری سابقہ رومانوی کامیڈی فلموں کو پسند کیا ہے تو وہ اس فلم سے بھی یقیناً لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو میری رومانوی کامیڈی فلمیں، جیسے آئی ہیٹ لو اسٹوریز، بریک کے بعد، ایک میں اور ایک تو اور میرے برادر کی دلہن پسند آئی تھیں، میری ان تمام رومانوی کامیڈی فلموں کا امتزاج آپ کو اچھا لگا تھا تو 10 سال بعد یہ فلم آپ ہی کے لیے ہے۔

جلد نیٹ فلکس فلم میں عمران خان اداکارہ بھومی پڈنیکر کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، فلم اس وقت پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور توقع ہے کہ اسے 2026ء کے اواخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان نے 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn