Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا
کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا — August 27, 2026
ہندستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ’ڈرا‘ پر ختم ہوا۔ اسی کے ساتھ ہندستانی ٹیم نے 2 میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔ جمعرات کو میچ کے پانچویں دن میزبان ملک نے اپنی دوسری اننگ میں 9 وکٹ کے نقصان پر 429 رنز بنا لیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک نے ڈرا پر رضامندی ظاہر کی۔
ہندستانی ٹیم چاہتی تھی کہ وہ میچ کے پانچویں دن سری لنکائی ٹیم کے آخری 4 وکٹ جلد حاصل کرکے آسان ہدف حاصل کرتے ہوئے جیت درج کرے، لیکن سونل دنوشا نے میچ کی مسلسل دوسری اننگ میں سنچری بنا کر مہمان ٹیم کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔ سونل دنوشا کو پلیئر آف دی میچ اور دیودت پڈیکل کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ 9/503 کے اسکور پر ڈکلیئر کردی۔ اس اننگ میں دیودت پڈیکل اور شبھمن گل کے درمیان 120 رنز کی شراکت داری ہوئی جبکہ رشبھ پنت نے دھرو جوریل کے ساتھ 112 رنز جوڑے۔ پڈیکل نے 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جوریل 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنت 63 رنز اور کپتان گل 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پربھات جے سوریہ اور کیشرا نوانتھا نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگ 290 رنز پر سمٹ گئی۔ میزبان ٹیم نے 35 کے اسکور تک 3 وکٹیں گنوا دی تھیں، جس کے بعد پسندو سوریابندارا (80) نے کامندو مینڈس (32) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 87 رنز جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا۔ سری لنکا نے 173 کے اسکور تک 7 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد سونل دنوشا (103) نے محاذ سنبھالا۔ انہوں نے کیشرا نوانتھا کے ساتھ 57 رنز جبکہ لہرو کمارا (12) کے ساتھ 58 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو 290 کے اسکور تک پہنچایا لیکن فالو آن سے نہیں بچا سکے۔ ہندوستان کے لیے پرسدھ کرشنا اور مانو ستھار نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سارنش جین کو 2 کامیابیاں ملیں۔

ہندوستان نے سری لنکا کو فالو آن کھیلنے پر مجبور کیا۔ اس کے جواب میں سری لنکائی ٹیم نے 63 کے اسکور تک 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد پسندو سوریابندارا نے کامندو مینڈس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 115 رنز جوڑ کر ٹیم کو 178 کے اسکور تک پہنچایا۔ سوریابندارا 92 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھے دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں 6 وکٹ کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے تھے۔ یہاں سے اس کے پاس صرف 16 رنز کی برتری تھی، لیکن آخری دن ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے آخری 4 وکٹ حاصل نہیں کر سکی۔

سونل دنوشا نے کیشرا نوانتھا کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 112 رنز جوڑے۔ کیشرا 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد سونل نے محاذ سنبھالے رکھا۔ سونل آخر تک کریز پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے 264 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 133 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ اس اننگ میں ہندوستان کے لیے رویندر جڈیجہ اور مانو ستھار نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرسدھ کرشنا، محمد سراج اور سارنش جین کو 1-1 وکٹ ملی۔ ہندوستان نے سیریز کا پہلا میچ 165 رنز سے اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد سیریز ڈرا کرانے کے لیے سری لنکائی ٹیم کو یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا تھا، لیکن دوسرا مقابلہ ڈرا رہنے کے باوجود یہ سیریز ہندوستان نے اپنے نام کر لی۔

ہندستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ’ڈرا‘ پر ختم ہوا۔ اسی کے ساتھ ہندستانی ٹیم نے 2 میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔ جمعرات کو میچ کے پانچویں دن...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn