Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ہم نے بشار الاسد کو "انسانی بنیادوں" پر پناہ دی : روس

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR MAIN BPSC EXAM CANCEL KARNE KI MAANG, RAJ BHAWAN MARCH MEIN POLICE KA LATHI.CHARGE

ہم نے بشار الاسد کو "انسانی بنیادوں" پر پناہ دی : روس
ہم نے بشار الاسد کو "انسانی بنیادوں" پر پناہ دی : روس — August 27, 2026
روسی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو روس میں پناہ دینے کا فیصلہ محض انسانی بنیادوں پر کیا گیا تھا اور اس فیصلے کے پیچھے کسی بھی قسم کے سیاسی مقاصد نہیں تھے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے آج جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روسی حکام نے اپنا فیصلہ شام میں سابق حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے حالات اور الاسد و ان کے اہل خانہ کو درپیش مبینہ دھمکیوں کے پیش نظر کیا۔

زاخاروفا کا یہ بیان بشار الاسد کو غائبانہ طور پر سزائے موت سنائے جانے کے بعد سابق صدر کو نئی شامی حکومت کے حوالے کرنے کے امکان سے متعلق ماسکو کے موقف سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا۔

زاخاروفا نے کہا کہ "یہ فیصلہ محض انسانی بنیادوں پر کیا گیا تھا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام "شام میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے درد ناک حالات کے پیش نظر کیا گیا، جہاں انہیں (الاسد) اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں"۔

روسی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ روس میں الاسد کا استقبال سیاسی اعتبار سے متاثر ہو کر نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا موقف ہے جو ماسکو میں سابق شامی صدر کی حیثیت اور ساتھ ہی ان سے منسلک شامی مطالبات سے نمٹنے کے لیے روسی حکمت عملی کے مستقبل پر دوبارہ روشنی ڈالتا ہے۔
الاسد دسمبر 2024 میں دمشق میں اپوزیشن گروہوں کے داخلے اور ان کی دو دہائیوں سے زائد پر محیط حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اپنی حکومت کے گرنے پر شام سے روس منتقل ہو گئے تھے۔

ماسکو نے اس وقت روسی سرزمین پر الاسد اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی کا اعلان کیا تھا، جبکہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ روسی حکام نے انہیں انسانی بنیادوں پر پناہ دی ہے۔

شام کی نئی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنے کی روسی کوششوں کے جلو میں، دمشق میں آنے والی بڑی سیاسی تبدیلیوں کے بعد الاسد کا معاملہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ماسکو شامی تنازع کے تمام برسوں کے دوران الاسد کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک تھا اور اس نے 2015 میں ان کی حمایت میں عسکری مداخلیت کی تھی۔

الاسد کو غائبانہ طور پر سزائے موت سنائے جانے کا معاملہ مستقبل میں ان کی تحویل کے کسی بھی ممکنہ سرکاری مطالبے سے متعلق سوالات کا راستہ کھولتا ہے۔ تاہم زاخاروفا کے بیانات میں روس میں ان کی حیثیت میں تبدیلی کے کسی اعلان یا انہیں حوالے کرنے کی ماسکو کی آمادگی کا کوئی اشارہ شامل نہیں تھا۔

اس طرح روسی وزارت خارجہ اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ الاسد کی میزبانی انسانی بنیادوں پر کی گئی تھی، جبکہ نئے مرحلے کے دوران ان کا معاملہ ماسکو اور دمشق کے درمیان تعلقات کے حساس ترین امور میں سے ایک بنا ہوا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو روس میں پناہ دینے کا فیصلہ محض انسانی بنیادوں پر کیا گیا تھا اور اس فیصلے کے پیچھے کسی بھی قسم...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn