بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان اور انکے شوہر آیوش شرما اس سال نومبر میں اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے توسط سے 2011 میں ہونے والی ایک پارٹی میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں ایکدوسرے کے لیے لطیف احساسات پیدا ہوئے اور نومبر 2014 میں انکی شادی ہوگئی۔ دونوں کے دو بچے بیٹا اہل اور بیٹی آیات ہے۔ تاہم 2019 میں انکی طلاق کے حوالے سے افواہ سازوں نے چہ مگوئیاں کیں۔ ارپیتا اور میرے درمیان طلاق کی افواہ پھیلائی گئی جس پر ہم دونوں بھی حیران تھے۔ اس افواہ کو یاد کرتے ہوئے آیوش شرما نے حال ہی میں ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ زندگی میں میرے بارے میں افواہ پھیلانے میں کسی نے دلچسپی نہیں لی، لیکن مجھے ایک بہت چھوٹا سا واقعہ یاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ڈوسا کھلانے کے لیے گھر سے نکلا تو پاپارازی نے مجھے پکڑ لیا اور پوچھا کہ کیا میں اور ارپیتا طلاق کے لیے درخواست فائل کر رہے ہیں۔ آیوش کے مطابق پہلے تو میں اس خبر پر حیران ہوا جس کے بعد میں اور ارپیتا ہنسے جب ہم گھر واپس آئے تو میں نے آرپیتا سے پوچھا کیا وہ مجھ سے طلاق لے رہی ہیں۔ جس پر انھوں نے قہقہ لگایا۔
Source: Social Media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی