Entertainment

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع

پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور حمل سے ہیں اور اگلے ماہ ان کے گھر میں ننھے مہمان کی آمد ہوجائے گی۔ میڈیا کے مطابق موسے والا اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، اگرچہ ان کے والدین نے اس بارے میں کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے بعد گلوکارہ کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان جیل میں ہلاک میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی والدہ 58 اور والد 60 سال کے ہیں۔ واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ سدھو موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے اور تیار کیے اور انہیں پنجابی کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ مئی 2022 میں ان کے قتل کے بعد بھی ان کے گانے ریلیز ہوئے اور سپر ہٹ ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments